slotcosino Publish time 2025-10-10 09:54:27

معاہدے کی خبر سننے کے بعد غزہ میں خوشی کی لہر، سجدہ شکر، اللّٰہ اکبر کے نعرے لگائے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517916_8527162_gaza_updates.jpg

غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط کے بعد اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ اور غزہ کے فلسطینیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

غزہ میں معاہدے کی خبر سننے کے بعد فلسطینیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، سجدہ شکر، ادا کیا گیا، اللّٰہ اکبر کے نعرے لگائے گئے۔

اسرائیل میں ہوسٹیجز اسکوائر میں صدر ٹرمپ کا ماسک پہن کر اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلِ خانہ نے جشن منایا۔

خیال رہے کہ غزہ امن معاہدہ نافذ العمل ہوگیا، حماس اور اسرائیل نے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517910_054237_updates.jpg
اسرائیلی فوج نے غزہ کے اندرونی علاقوں سے پیچھے ہٹنے کی تیاری شروع کردی

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی فوج متفقہ لائنز پر چلی جائے گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

آج اسرائیلی حکومت کی طرف سے معاہدے کی توثیق ہوگی، نیتن یاہو نے معاہدے کی باضابطہ منظوری کے لیے سیکیورٹی کابینہ اور حکومت کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ہفتے سے پیر تک متوقع ہے۔

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر معاہدے کے تحت تمام یرغمالیوں کی جلد رہائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنی فوج کا متفقہ وقت پر انخلا کرے گا۔

ترجمان قطری وزارت خارجہ کے مطابق امن معاہدے میں جنگ کا خاتمہ، یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی اور امداد کی فراہمی شامل ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516930_102009_updates.jpg
اسرائیل کے ساتھ مذاکرات، حماس نے اہم رہنماؤں کی رہائی سمیت کئی شرائط رکھ دیں

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے وفد کی قیادت سینئر مذاکرات کار خلیل الحیہ کر رہے ہیں۔ خلیل الحیہ دوحہ پر اسرائیلی حملے کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آئے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا، جس میں معاہدے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔

خبر ایجنسی سے گفتگو میں ترک عہدیدار نے بتایا کہ ترکیہ غزہ میں یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش کیلئے قائم مشترکہ ٹاسک فورس میں شامل ہوگا، مشترکہ ٹاسک فورس میں امریکا، قطر، مصر اور اسرائیل شامل ہیں۔

پاکستان، سعودی عرب، یو اے ای، مصر، برطانیہ، جرمنی، یورپی یونین سمیت کئی ملکوں نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے معاہدے کا اعلان تاریخی موقع ہے، معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کی امید ہے، صدر ٹرمپ نے عالمی امن کے لیے غیر متزلزل عزم دکھایا۔
Pages: [1]
View full version: معاہدے کی خبر سننے کے بعد غزہ میں خوشی کی لہر، سجدہ شکر، اللّٰہ اکبر کے نعرے لگائے