پیوٹن نے بہت سے روسیوں کو مروایا، روس کو سات دن میں یوکرین جنگ جیت لینی چاہیے تھی: ڈونلڈ ٹرمپ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520025_598353_News4_updates.jpg---فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کو یوکرین کے خلاف جنگ صرف ایک ہفتے میں جیت لینی چاہیے تھی لیکن طویل عرصے تک جاری رہنے والی اس جنگ نے روس کی طاقت اور حکمتِ عملی پر سوال اٹھا دیے ہیں۔
گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران روس اور یوکرین میں جاری جنگ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولودیمیر زیلینسکی کے درمیان شدید دشمنی امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ اُنہوں نے اپنے دورِ صدارت میں اس تنازع کے حل کے لیے ایک معاہدے کی کوشش کی تھی تاہم اب حالات مزید پیچیدہ ہو چکے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518261_073451_updates.jpg
ٹرمپ نوبیل انعام کے حقدار ہیں یا نہیں؟ فیصلہ کرنا میرا کام نہیں، پیوٹن
روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ امن کے لیے بہت کچھ کرتے ہیں، یہ فیصلہ کرنا میرا کام نہیں کہ صدر ٹرمپ نوبیل انعام کے حقدار ہیں یا نہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر بھارت روس سے تیل کی خریداری بند کر دے تو جنگ ختم کرنے میں آسانی ہو سکتی ہے۔
اُنہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اِنہیں یقین دلایا ہے کہ وہ جَلد ہی روس سے تیل خریدنا بند کر دے گا اور صرف جنگ کے خاتمے کے بعد ہی دوبارہ خریداری شروع کی جائے گی۔
Pages:
[1]