slotcosino Publish time 2025-10-16 19:03:15

’روسی تیل بھارتی معیشت کیلئے اہم ہے،‘ موسکو کا ٹرمپ کے دعوے پر ردِعمل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520030_2466150_News5_updates.jpg
---فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نرینڈر مودی نے اِنہیں روسی تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کروائی ہے جس پر بھارت کے بعد اب موسکو سے بھی مؤقف سامنے آ گیا۔

روس کے دارالحکومت موسکو نے ٹرمپ کے دعوے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’روسی تیل ہندوستانی معیشت کے لیے اہم ہے۔‘

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ وہ بھارت اور امریکا کے درمیان تعلقات میں مداخلت نہیں کرے گا مگر دہلی کو اس کے دیرینہ روابط کی یاد دہانی بھی کروانی ضروری ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1519814_015034_updates.jpg
بھارت نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے کہا کہ آپ نے لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں: امریکی صدر https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

روس کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی سرکار کی پالیسی سے آگاہی کے ساتھ آگے بڑھتا ہے، اِنہیں یقین ہے کہ بھارت کی قومی دلچسپی پر مبنی فیصلے روس اور بھارت کے درمیان طویل عرصے سے جاری تعلقات کے خلاف نہیں ہوں گے۔

روس نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ آئل و گیس کے شعبے میں بھارت کے ساتھ ’مکمل اور قابل اعتماد بات چیت‘جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مجھے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے، خوش نہیں تھا کہ بھارت روس سے تیل خریدے، مگر اب معاملہ طے ہوگیا ہے۔

ٹرمپ کے اس بیان پر کچھ دیر قبل بھارت نے بھی اپنے ردِ کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ اس کی توانائی کی پالیسی کا بنیادی مقصد قومی مفاد اور بھارتی صارفین کے مفادات کا تحفظ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520010_105839_updates.jpg
مودی کی ٹرمپ کو روس سے تیل نہ خریدنے کی مبینہ یقین دہانی پر بھارت کا ردِ عمل آگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے روسی تیل نہ خریدنے سے متعلق کیے گئے دعوے کے بعد بھارت نے اپنا ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھارتی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت توانائی کی ایک بڑی منڈی ہے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی توانائی کی صورتحال میں اس کی ترجیح ہمیشہ اپنے عوام کے لیے مستحکم قیمتیں اور محفوظ سپلائی کو یقینی بنانا رہی ہے۔

بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ تیل و گیس کی درآمدات سے متعلق پالیسی صرف اسی اصول کے تحت تشکیل دی جاتی ہے۔
Pages: [1]
View full version: ’روسی تیل بھارتی معیشت کیلئے اہم ہے،‘ موسکو کا ٹرمپ کے دعوے پر ردِعمل