آزاد خان راتوں رات مجھ سے بھی لمبا ہوگیا، کرن راؤ کی پوسٹ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517919_2404715_kiran-rao_updates.jpgفوٹو انسٹاگرامبالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی سابق اہلیہ کرن راؤ نے اپنے اور عامر خان کے بیٹے آزاد کے بارے میں بتایا کہ وہ اب ان سے بھی لمبا ہوگیا ہے، یوں لگتا ہے کہ ایسا راتوں رات ہوا۔
واضح رہے کہ کرن راؤ اور عامر خان کی شادی 15 برس برقرار رہی اور 2021 میں دونوں کے درمیان علحیدگی ہوگئی اور اب دونوں اپنے بیٹے آزاد راؤ خان کی مشترکہ طور پر پرورش کر رہے ہیں۔
کرن راؤ جو کہ فلمساز اور پروڈیوسر ہیں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اکثر اپنی زندگی اور سفر سے متعلق اپ ڈیٹس شیئر کرتی رہتی ہیں۔
بدھ کو انھوں نے انسٹاگرام پر اپنے ساتھ اپنے بیٹے آزاد راؤ خان کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں وہ کتنا لمبا ہوگیا ہے، یہاں تک کہ وہ مجھ سے بھی لمبا ہوگیا ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Kiran Rao (@raodyness)
ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آزاد کرن راؤ کے ساتھ کھڑا مسکراتے ہوئے اپنی والدہ کے بال اپنے ہاتھ سے بٹھاتے ہوئے ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ ان سے لمبا ہے۔
Pages:
[1]