امریکی صدر نے سی آئی اے کو وینزویلا میں کارروائی کیلئے اہم اختیارات سونپ دیے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520034_1915764_maduro-and-Trump-1_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاامریکی صدر نے خفیہ ادارے سی آئی اے کو وینزویلا میں حساس آپرشین کا اختیار دے دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے وینزویلا کی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، اس سلسلے میں انہوں نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کو مکنہ کارروائی کا اختیار سونپ دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517241_035923_updates.jpg
امریکی سفارت خانے میں بم دھماکے کی جھوٹی سازش بے نقاب ہوگئی ہے: صدر وینزویلا
نیکولس مدورو نے یہ بات ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران بتائی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
امریکی صدر نے کہا کہ وہ وینزویلا کے حدود میں حملوں پر بھی غور کر رہے ہیں جس کے بعد بات کیریبین میں ہونے والے کشتیوں پر ہوئے حملوں سے آگے نکل جائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ اور ڈیموکریٹ اراکین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ان حملوں کو انہوں نے غیرقانونی قرار دیا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ اب وینزویلا درجہ حرارت میں اضافے کو محسوس کرسکے گا۔
Pages:
[1]