خیبرپختونخوا میں فورسز کے آپریشن، بھارتی سرپرستی یافتہ 34 خوارج ہلاک
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520059_6897343_op_updates.jpgفائل فوٹوخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 34 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 13 تا 15 اکتوبر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، جن میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد مارے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-10-16/1519903_040844_updates.jpg
دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
اسلام آباد ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں بھی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 18 خوارج ہلاک ہوئے۔
Pages:
[1]