slotcosino Publish time 2025-10-16 21:00:32

اسرائیل، فلسطینیوں کو اپنی زندگیاں اپنے طریقے سے گزارنے دے: سابق برطانوی وزیراعظم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520038_8918313_Former-UK-Prime-Minister-Boris-Johnson_updates.jpgسابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سابق برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ فلسطینیوں کو اپنی زندگیاں اپنے طریقے سے گزارنے دے۔


عرب میڈیا کے مطابق سابق برطانوی وزیرِاعظم نے کہا کہ اسرائیل کو سمجھنا ہوگا کہ فلسطینیوں کو بااختیار بنائے بغیر حقیقی امن ممکن نہیں ہے۔

سابق برطانوی وزیرِاعظم نے غزہ میں امن کے قیام کے حوالے سے حالیہ پیشرفت کو امید افزا قرار دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-07/1498251_024225_updates.jpg
ٹرمپ ان کے خلاف ہیں جو پیوٹن کو فنڈز دیتے ہیں، بورس جانسن

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بہادرانہ اور منطقی کام کیا، آخرکار اُن ممالک کو سزا دی جو روسی تیل وگیس خرید کر پیوٹن کی شیطانی جنگی مشین کو فنڈز فراہم کرتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

غزہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا علاقہ ہونا چاہیے جس کا انتظام فلسطینی سنبھالیں مگر یہ کام حماس کے بغیر ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے ذریعے لایا جاسکتا ہے، یہی وہاں بہتری کے لیے بہترین حل ہے۔
Pages: [1]
View full version: اسرائیل، فلسطینیوں کو اپنی زندگیاں اپنے طریقے سے گزارنے دے: سابق برطانوی وزیراعظم