slotcosino Publish time 2025-10-16 21:00:33

اسرائیل کی ’غزہ امن معاہدے‘ کی خلاف ورزیاں جاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520062_866111_News8_updates.jpgفوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے باوجودخلاف ورزیاں جاری ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی کی جانب سے اسرائیل پر الزام لگایا کہ جنگ بندی کی شرائط کے تحت جن علاقوں میں اسرائیلی فوج تعینات کی گئی ہے وہاں شہریوں کو مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں نے تازہ ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نیتجے میں 2 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج نے نابلس اور قلقیلیہ سے 4 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519748_060840_updates.jpg
غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 فلسطینی شہید اور 35 زخمی ہوئے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسرائیل کا کہنا ہے کہ مصر کے ساتھ مل کر رفح کراسنگ کو لوگوں کی آمد و رفت کے لیے کھولنے کی تیاریاں جاری ہیں تاہم رفح کراسنگ کھولنے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ غزہ امن منصوبے کے اگلے مرحلے میں اس وقت تک کوئی پیش رفت نہیں ہو گی جب تک حماس تمام 28 یرغمالیوں کی باقیات واپس نہیں کر دیتی۔
Pages: [1]
View full version: اسرائیل کی ’غزہ امن معاہدے‘ کی خلاف ورزیاں جاری