انڈونیشیا کا چینی ساختہ جے-10 لڑاکا طیارے حاصل کرنے کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520066_6805949_Chinese-J-10C-for-Indonesia_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاانڈونیشیا کے وزیرِ دفاع نے کہا کہ ’ان کا ملک چین سے جے-10 لڑاکا طیارے حاصل کرے گا‘۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے وزیرِدفاع سجفری سجم الدین نے اعلان کیا کہ ’اُن کا ملک چین سے جے-10 لڑاکا طیارے حاصل کرنے جارہا ہے‘۔
انڈونیشن وزیردفاع نے ممکنہ دفاعی سودے کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم انہوں نے کہا یہ طیارے بہت جلد جکارتہ کی فضاؤں میں پرواز کرتے ہوئے دیکھے جاسکیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-05-18/1472162_033724_updates.jpg
چین کے جے 10 سی طیارے امریکا کے ایف 16 کی برآمدات کیلئے بڑا خطرہ قرار
امریکی اخبار نے چین کے جے10سی جنگی طیاروں کو امریکا کے ایف 16 جنگی طیاروں کی برآمدات کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس حوالے سے چینی تجزیہ کار نے بتایا کہ چینی جے-10 طیارےکم لاگت میں بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں جن کو ایک بہترین آپشن کے طور پر ہتھیاروں کی عالمی مارکیٹ میں دیکھا جارہا ہے۔
یاد دلاتے چلیں رواں سال مئی میں ہونے والی پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستان کے فضائی بیڑے میں شامل چینی ساختہ جے-10 لڑاکا طیاروں نے بھارتی فضائیہ میں شامل فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کو دیگر بہترین لڑاکا طیاروں کے ہمراہ شکست دے کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-07-20/1492523_035743_updates.jpg
پاک بھارت لڑائی کے دوران 5 طیارے گرائے گئے، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اسی فضائی جھڑپ میں پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کے متعرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ہیں، جووقتاً فوقتاً اس معارکہ آرائی کو رکوانے اور بھارتی فضائیہ کی خراب کارکردگی کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔
Pages:
[1]