slotcosino Publish time 2025-10-16 21:00:39

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں حالیہ اختلافات کے خاتمے پر پیشرفت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520073_5761671_12_updates.jpg—فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں حالیہ اختلافات کے خاتمے پر پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات آج شام طے ہے۔

شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517623_012726_updates.jpg
ن لیگ اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے پر تیار

مسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کے وفد نے صدر آصف علی زرداری سے نواب شاہ میں ملاقات کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اور وفاقی حکومت کے حوالے سے تحفظات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بیان بازی روکنے پر تیار ہوگئے تھے۔

پنجاب حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کے وفد نے صدر آصف علی زرداری سے نواب شاہ میں ملاقات کی تھی۔

حکومتی وفد اور صدر مملکت کی ملاقات میں اتفاق ہوا تھا کہ کسی بھی بڑے ایشو پر بات کرنے سے پہلے ایک دوسرے کا مؤقف سُنا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں حالیہ اختلافات کے خاتمے پر پیشرفت