slotcosino Publish time 2025-10-16 21:00:39

وفاقی کابینہ کا اجلاس، افغانستان سے فتنہ الہندوستان کی کارروائیوں کاجائزہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520075_4606304_ca_updates.jpgفائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی و عالمی امور پر تفصیلی غور کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بیرونی دوروں، ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا اور داخلی حالات، سیکیورٹی چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں افغانستان سے فتنہ الہندوستان کی شر انگیزیوں اور خوارج کی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے افواجِ پاکستان کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہلخانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

کابینہ کے ارکان نے دہشت گردی کی ہر شکل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520059_025543_updates.jpg
خیبرپختونخوا میں فورسز کے آپریشن، بھارتی سرپرستی یافتہ 34 خوارج ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 13 تا 15 اکتوبر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، جن میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد مارے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بین الحکومتی تجارتی معاملات سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ اوور سیز امپلائمنٹ اور ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن و ٹریننگ کے ایجنڈے پر غور کیا گیا۔


قانون سازی سے متعلق کیسز پر کابینہ کمیٹی کے 3 اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی، ریگولیٹری ریفارمز سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی کی جانب سے پاور سیکٹر میں اصلاحات پر تفصیلی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی گئی۔
Pages: [1]
View full version: وفاقی کابینہ کا اجلاس، افغانستان سے فتنہ الہندوستان کی کارروائیوں کاجائزہ