چیف جسٹس پر جوتا پھینکنے والا راکیش کی جگہ اسد ہوتا تو آئی ایس آئی سے رابطے کا الزام لگ چکا ہوتا، اسد الدین
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517944_9369350_owaisi_updates.jpgبھارتی رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی۔فوٹو: فائلبھارتی رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے انڈین سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پر جوتا پھینکنے والے وکیل کی رہائی پر سوال اٹھا دیا۔
اسد الدین اویسی نے کہا کہ اگر چیف جسٹس پر جوتا پھینکنے والے کا نام راکیش کشور نہ ہوتا اور اسد ہوتا تو پولیس کیا کرتی؟ حکمراں جماعت اس پر پاکستان اور آئی ایس آئی سے روابط کا الزام دھر دیتی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516936_110317_updates.jpg
بھارتی چیف جسٹس کو کمرہ عدالت میں جوتا مارنے والے وکیل کو رہا کر دیا گیا
سپریم کورٹ آف انڈیا میں دورانِ سماعت ایک معمر شخص نے چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس بی آر گوائی پر جوتا پھینک دیا جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بھارتی سیاستدان نے کہا کہ پولیس نے راکیش کشور کے خلاف نہ صرف مقدمہ درج نہیں کیا، بلکہ چیف جسٹس پر پھینکا گیا اس کا جوتا بھی اسے واپس کردیا۔
خیال رہے کہ 6 اکتوبر کو سپریم کورٹ آف انڈیا میں دورانِ سماعت ایک معمر شخص نے چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس بی آر گوائی پر جوتا پھینک دیا تھا، جسے حراست میں لینے کے بعد پولیس نے رہا کردیا تھا، جسٹس بی آر گوائی نے وکیل کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کیا تھا۔
Pages:
[1]