slotcosino Publish time 2025-10-16 22:18:27

بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ وزیرِ اعظم ہاؤس آمد

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520083_9113629_bilawal-shehbaz2_updates.jpg—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کا وفد وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو اور وفد کا خیرمقدم کیا۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں نیر بخاری، راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن اور شیری رحمٰن شامل ہیں۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے وفود کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ، ملک احمد خان، احد خان چیمہ بھی شریک تھے۔
Pages: [1]
View full version: بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ وزیرِ اعظم ہاؤس آمد