ہم نے غزہ میں جنگ ختم کردی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517945_1519299_trump111_updates.jpgامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے غزہ میں جنگ ختم کر دی ہے۔ غزہ سے مغویوں کی رہائی پیر یا منگل کو ہونے کا امکان ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ غزہ معاہدے تک پہنچنے میں اہم تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517908_051215_updates.jpg
نوبیل امن انعام: ٹرمپ کی خواہش پوری ہوگی یا دل ٹوٹے گا؟
اپنی سنہری کامیابیوں اور جائیدادوں کے لیے مشہور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود اب تک دنیا کے معتبر ترین اعزاز’ نوبیل امن انعام‘ سے محروم ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ ایران امن پر کام کرنا چاہتا ہے، ایران کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
اس سے قبل اسرائیلی حکومت کی ترجمان شوش بیڈروسیان نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کےلیے کابینہ کے اجلاس کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر غزہ میں جنگ بندی کا آغاز ہو جائے گا۔
بیڈروسیان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اسرائیل نے آج صبح مصر میں معاہدے کے حتمی مسودے پر دستخط کر دیے ہیں۔
Pages:
[1]