slotcosino Publish time 2025-10-16 22:57:09

سابق وزیر اعظم کی میت وصولی کیلئے نیروبی ایئر پورٹ پر جم غفیر، فلائٹ آپریشن معطل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520086_3083320_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔

کینیا میں سابق وزیر اعظم رائلا اوڈنگا کی میت وصول کرنے کے لیے نیروبی ایئر پورٹ پر ہزاروں سوگوار پہنچ گئے، جس کے باعث فلائٹ آپریشن کو مختصر طور پر معطل کیا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے پیش نظر اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی طور پر تقریباً دو گھنٹے تک فلائٹ آپریشن بند رہنے کے بعد بحال کر دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519756_070152_updates.jpg
کینیا کے سابق وزیراعظم رائیلا اوڈنگا 80 برس کی عمر میں بھارت میں انتقال کرگئے

اوڈنگا گزشتہ چند ہفتوں سے کیرالہ کے شہر کوچی میں علاج کروا رہے تھے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

کینیا کے ممتاز اپوزیشن رہنما اور سابق وزیراعظم رائیلا اوڈنگا 80 برس کی عمر میں بھارت کی ریاست کیرالہ میں علاج کے دوران انتقال کر گئے تھے۔

اسپتال اور مقامی پولیس کے مطابق اوڈنگا کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

کیرالہ کے اسپتال نے تصدیق کی کہ اوڈنگا کو بدھ کی صبح چہل قدمی کے دوران دل کا دورہ پڑا۔
Pages: [1]
View full version: سابق وزیر اعظم کی میت وصولی کیلئے نیروبی ایئر پورٹ پر جم غفیر، فلائٹ آپریشن معطل