slotcosino Publish time 2025-10-16 22:57:12

چمن: پاک افغان بارڈر کی بندش، مال بردار گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520082_8027529_border_updates.jpgفائل فوٹو

چمن میں پاک افغان بارڈر کی بندش کے باعث 4 روز سے تجارت اور پیدل آمد و رفت معطل ہے، تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے سے بارڈر کی دونوں طرف مال بردار گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات کی100 سے زائد مال بردار گاڑیاں افغان حدود میں پھنسی ہوئی ہیں، افغانستان جانے والے پھل سبزی کی درجنوں گاڑیاں پاکستانی حدود میں بھی کھڑی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519749_063155_updates.jpg
افغان طالبان نے سیز فائر کی درخواست کردی، پاکستان نے دو روز کے لیے سیز فائر کر دیا

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

کلیئرنگ اینڈ فارورڈنگ ایسوسی ایشنکا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں سے چمن آنے والے ڈرائیوروں کی گاڑیاں چمن کے قریب موجود ہیں، پھل، سبزی اور دیگر کھانے پینے کا سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ مال اتار کر واپس پاکستان آنے والی تین ہزار سے زائد خالی کارگو گاڑیاں افغان حدود میں پھنسی ہوئی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: چمن: پاک افغان بارڈر کی بندش، مال بردار گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں