slotcosino Publish time 2025-10-10 09:54:41

غزہ میں موجود اسرائیلی فوجیوں نے اپنا ساز و سامان باندھنا شروع کردیا

غزہ میں موجود اسرائیلی فوجیوں نے اپنا ساز و سامان باندھنا شروع کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غزہ کے ایک فوجی کیمپ میں موجود اسرائیلی فوجی اپنا سازو سامان سمیٹ رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517910_054237_updates.jpg
اسرائیلی فوج نے غزہ کے اندرونی علاقوں سے پیچھے ہٹنے کی تیاری شروع کردی

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی فوج متفقہ لائنز پر چلی جائے گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کے معاہدے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح غزہ کے کچھ علاقوں سے بتدریج انخلا شروع کر دیا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں اسرائیلی افواج کی لاجسٹک یونٹس کو غزہ شہر کے اطراف سے واپس بلایا گیا ہے، یہ یونٹس ان ڈویژنوں کا حصہ تھیں جو گزشتہ ایک ماہ سے غزہ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر رہے تھے۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ لاجسٹک یونٹس کے بعد کامبیٹ یونٹس کو بھی بتدریج واپس بلایا جائے گا۔

اسرائیلی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ توقع ہے آنے والے چند دنوں میں حماس دوبارہ غزہ کے بڑے شہری مراکز کا انتظامی کنٹرول سنبھال لے گی۔
Pages: [1]
View full version: غزہ میں موجود اسرائیلی فوجیوں نے اپنا ساز و سامان باندھنا شروع کردیا