slotcosino Publish time 2025-10-10 09:54:41

ایک ماہ قبل تک سب کہہ رہے تھے ٹرمپ منصوبہ ممکن نہیں، امریکی وزیر خارجہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517955_4384111_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایک ماہ قبل تک سب کہہ رہے تھے ٹرمپ منصوبہ ممکن نہیں ہے، امریکا نے اس معاہدے پر کام شروع کیا۔

امریکی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اس سلسلے میں تاریخی ملاقاتیں کی، ان ملاقاتوں میں مسلم اور عرب ممالک شامل رہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ملاقاتوں میں انڈونیشیا اور پاکستان شامل تھا، اس تاریخی اتحاد نے مل کر معاہدے کی کامیابی میں کردار ادا کیا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517945_100158_updates.jpg
ہم نے غزہ میں جنگ ختم کردی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے غزہ میں جنگ ختم کر دی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مارکو روبیو نے کہا کہ پیر کے روز اسرائیلی وزیراعظم وائٹ ہاؤس میں موجود تھے، معاہدے کی کامیابی کیلئے صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کی۔

انھوں نے کہا یہ معاہدہ صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کے سامنے رکھا، صدر ٹرمپ نے معاہدے کی کامیابی کیلئے غیرمعمولی ٹیلی فون کالز کیں اور امریکی صدر کی انتہائی کوششوں اور عزم سے یہ ممکن ہوا۔
Pages: [1]
View full version: ایک ماہ قبل تک سب کہہ رہے تھے ٹرمپ منصوبہ ممکن نہیں، امریکی وزیر خارجہ