آج جنگ کے خاتمے اور جنگ بندی کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں: سربراہ حماس مذاکراتی ٹیم
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517961_6576707_khalil-al-hayyah1_updates.jpgحماس مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ—فائل فوٹوفلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ کے خاتمے اور جنگ بندی کے آغاز کا اعلان کر دیا۔
اپنے خطاب مں حماس مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ کا کہنا ہے کہ ہم آج جنگ کے خاتمے اور جنگ بندی کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517953_104631_updates.jpg
غزہ میں موجود اسرائیلی فوجیوں نے اپنا ساز و سامان باندھنا شروع کردیا
اسرائیلی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غزہ کے ایک فوجی کیمپ میں موجود اسرائیلی فوجی اپنا سازو سامان سمیٹ رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا ہے کہ معاہدے میں رفح کراسنگ سے آمد اور خروج کا راستہ کھولنا شامل ہے، معاہدے کے تحت اسرائیل جیل میں بند تمام فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی شامل ہے۔
سربراہ حماس مذاکراتی ٹیم نے کہا ہے کہ حماس کو ثالثوں اور امریکی انتظامیہ سے ضمانتیں موصول ہوئی ہیں۔
حماس مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ضمانتیں اس بات کی تصدیق کر رہی ہیں کہ جنگ مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے۔
Pages:
[1]