slotcosino Publish time 2025-10-10 09:54:44

مردان: ایمل ولی خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے نام پر اسلحہ لہرانے والوں کیخلاف پرچہ کٹ گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517958_9722782_fir_updates.jpg

مردان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے نام پر اسلحہ لہرانے والوں کے خلاف پرچہ کٹ گیا۔

پولیس کے مطابق سوشل میڈيا پراسلحہ کی ویڈیو سے خوف و ہراس پھیلایا گيا، میئر مردان سٹی حمایت مایار سمیت اے این پی کے 43 نامزد اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

[*] ایمل ولی کی سیکیورٹی کا معاملہ، کارکن مسلح ہوکر ضلعی دفتر پہنچیں، حمایت مایار کا ویڈیو پیغام
[*] کے پی حکومت کا سیکیورٹی دینے کا اعلان، ایمل ولی کا ردِعمل




گزشتہ دنوں عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے میری اور میرے خاندان کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔ مجھے یا خاندان کے ساتھ کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میں عوام کے لیے بولتا رہوں گا جو میرے راستے میں آئے اس کے لیے تیار ہوں۔

بعد ازاں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے اسلحہ لہرا کر ایمل ولی خان کو سیکیورٹی خود فراہم کرنے کا اعلا ن کیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: مردان: ایمل ولی خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے نام پر اسلحہ لہرانے والوں کیخلاف پرچہ کٹ گیا