slotcosino Publish time 2025-10-17 00:15:01

29 سالہ اطالوی ماڈل کو 52 سالہ بوائے فرینڈ نے چاقو کے وار سے قتل کردیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520095_3414093_MODEL_updates.jpgفوٹو: امریکی میڈیا

اٹلی کی معروف ماڈل اور ریئلٹی ٹی وی اسٹار پامیلا جینینی کو اُس کے بوائے فرینڈ نے چاقو کے 24 وار کرکے قتل کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق29 سالہ ماڈل کا اپنے 52 سالہ بوائے فرینڈ جیان لوکا سونچن سے گھر پر جھگڑا ہوا تھا، اس دوران اس نے جینینی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-17/1501523_061137_updates.jpg
مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لینے والی روسی ماڈل کار حادثے میں ہلاک

مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لینے والی روسی ماڈل کسینیا ایلکزینڈروا کار حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پڑوسیوں نے جھگڑے کی آوازیں سننے کے بعد پولیس کو اطلاع دی، مگر پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی خاتون دم توڑ چکی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے جسم پر چاقو کے 24 سے زائد زخم پائے گئے۔ سونچن نے قتل کے بعد خودکشی کی کوشش میں اپنی گردن دو بار کاٹ لی، مگر اسے زندہ حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ پولیس کی حراست میں زیر علاج ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-06/1498170_081028_updates.jpg
امریکا: آئرلینڈ کی فیشن ڈیزائنر کشتی میں مردہ پائی گئی

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ فیشن ڈیزائنر کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی، جو کاؤنٹی میڈیکل ایگزامنر کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پڑوسیوں کے مطابق انہوں نے ایک شخص کو جھگڑے سے پہلے اپارٹمنٹ میں داخل ہوتے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی، مگر وہ جینینی کو بچا نہ سکے۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جینینی اپنے بوائے فرینڈ سے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کر چکی تھی، جس کے باعث دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔

پولیس نے فلیٹ کو سیل کر کے فارنزک ٹیم کو تحقیقات کے لیے طلب کر لیا ہے۔ حکام یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا دونوں ایک ہی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے یا نہیں۔

پامیلا جینینی ایک معروف ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ کاروباری خاتون بھی تھیں۔ وہ میلان میں ہائی فیشن مہمات کا حصہ رہ چکی تھیں۔

وہ ایک برانڈ کی مالک ہونے کے ساتھ رئیل اسٹیٹ کا بزنس بھی چلاتی تھیں، وہ 18 سال کی عمر میں اطالوی ٹی وی پر متعارف ہوئیں، گزشتہ سال وہ وینس فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر بھی دیکھی گئی تھیں۔
Pages: [1]
View full version: 29 سالہ اطالوی ماڈل کو 52 سالہ بوائے فرینڈ نے چاقو کے وار سے قتل کردیا