slotcosino Publish time 2025-10-10 09:54:46

اورکزئی حملے میں ملوث 30 خارجی اپنے انجام کو پہنچ گئے، سیکیورٹی ذرائع

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1517980_3728558_%D8%AA%D8%B1_updates.jpg
فائل فوٹو

اورکزئی حملے میں ملوث 30 خارجی اپنے انجام کو پہنچا دیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور 9 جوانوں کی شہادت میں ملوث دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 19 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔

تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور نائب صوبیدار اعظم گل سمیت 11 جوان شہید ہوگئے تھے۔
Pages: [1]
View full version: اورکزئی حملے میں ملوث 30 خارجی اپنے انجام کو پہنچ گئے، سیکیورٹی ذرائع