slotcosino Publish time 2025-10-17 00:54:13

یمن: حوثیوں نے سینئر کمانڈر کے بیٹے اور متعدد ساتھیوں کی شہادت کی تصدیق کردی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520100_881776_HOUTI_updates.jpgفوٹو: یمنی میڈیا

یمن کے حوثی اکثریتی جماعت انصار اللّٰہ نے سینئر ترین کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کردی۔

انصار اللّٰہ کا کہنا ہے کہ میجر جنرل محمد عبدالکریم غمازی کے ساتھان کا بیٹا حسین الغماری اور متعدد ساتھی بھی شہید ہوئے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق اگست میں اسرائیل نے صنعا میں فضائی حملے کیے تھے، جن میں حوثیوں کے اعلیٰ فوجی و حکومتی رہنما بشمول چیف آف اسٹاف، وزیر دفاع اور حوثی حکومت کے وزیر اعظم نشانہ بنے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-18/1511370_104355_updates.jpg
یمن کا اسرائیلی میں ڈرون حملہ، شہری حواس بھاختہ بھاگنے لگے

یمن سے داغا گیا ڈرون اسرائیلی شہر ایلات میں ہوٹل کے نزدیک جا گرا، ڈرون حملے کے بعد اسرائیلی شہریوں کے حواس باختہ بھاگنے کے مناظر سامنے آگئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس وقت اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ وہ حملے کے نتائج کی تصدیق کر رہے ہیں۔

حوثیوں کے ترجمان ادارے المسیرہ ٹی وی کے مطابق یہ حملے گزشتہ دو برسوں سے جاری “طوفانِ الاقصیٰ“ مہم کے دوران ہوئے، جس میں یمنی افواج فلسطینی عوام کی حمایت میں سرگرم ہیں۔

جمعرات کو جاری کردہ فوجی بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ دو سال کے دورانکی اس جنگ میں بڑی تعداد میں شہری اور فوجی شہید ہوئے، جن میں یمنی وزیر اعظم، کابینہ کے وزراء، اور مختلف فوجی دستوں کے افسران بھی شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-22/1483306_065245_updates.jpg
امریکی حملے کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کی آبنائے ہُرمز بند کرنے کی منظوری

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی اعلیٰ سیکیورٹی قیادت پارلیمنٹ کے فیصلے کی حتمی منظوری دے گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یمنی افواج نے اپنی عسکری کارروائیوں کا تفصیلی خلاصہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں میں کل 758 آپریشنز کیے گئے، جن میں 1,835 بیلسٹک، ونگڈ اور ہائپر سانک میزائل، ڈرونز اور بحری جہاز استعمال کیے گئے۔ یہ تمام کارروائیاں فلسطینی عوام اور غزہ میں مزاحمت کاروں کی حمایت میں کی گئیں۔

بیان کے مطابق یمنی بحری افواج نے اسرائیلی جہازوں اور اُن بحری جہازوں کے خلاف 346 کارروائیاں کیں جو اسرائیلی تجارت پر یمنی پابندی کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ ان کارروائیوں کے دوران 228 سے زائد جہاز نشانہ بنائے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-05-28/1475612_112809_updates.jpg
اسرائیل کا صنعا ایئر پورٹ پر حملہ، یمنی ایئر لائن کا آخری طیارہ تباہ، حج پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ

اسرائیل نے یمن کے صنعا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسی طرح یمنی فضائی دفاع نے امریکی ساختہ 22 MQ-9 ڈرونز مار گرائے اور دشمن طیاروں کے خلاف 57 میزائل حملے کیے، ان کارروائیوں کے باعث متعدد دشمن جنگی جہازوں کو پسپا ہونا پڑا۔

میجر جنرل غمازی کی زیر قیادت گزشتہ دو سالوں میں طوفان اقصٰی آپریشن کے تحت اسرائیلی شہروں پر 137 حملے کیے گئے تھے۔
Pages: [1]
View full version: یمن: حوثیوں نے سینئر کمانڈر کے بیٹے اور متعدد ساتھیوں کی شہادت کی تصدیق کردی