نادرا کا شناختی نظام مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے قواعد کا اجراء
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520104_2299317_nadra_updates.jpg—فائل فوٹونادرا نے شناخت کا نظام مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کےلیے قواعد کا اجراء کر دیا۔
نادرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قواعد میں ڈیجیٹل آئیڈنٹیٹی ریگولیشنز، نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر ریگولیشنز شامل ہیں۔
ترجمان نادرا نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل آئی ڈی ریگولیشنز کے تحت نادرا ملک بھر میں مربوط ڈیجیٹل شناختی نظام قائم کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-10-06/1516653_035058_updates.jpg
نادرا نے وفات کے باعث شناختی کارڈ منسوخی کی فیس ختم کردی
نادرانادرا نے وفات کے باعث شناختی کارڈ منسوخی کی... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
نادرا کے ترجمان کے مطابق شہری شناخت کی تصدیق کے بعد متعدد آن لائن سرکاری و نجی خدمات تک باآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے۔
ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ این ڈی ای ایل کے ذریعے حکومت اور نجی شعبے کے مجاز اداروں کے درمیان ڈیٹا کا محفوظ تبادلہ ہو سکے گا۔
نادرا کے ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں ریگولیٹری فریم ورکس ایک بااعتماد ڈیجیٹل نظام کے لیے بنیاد کا کام دیں گے، جس سے خدمات کی فراہمی بہتر ہو گی اور ڈیجیٹل معیشت مستحکم ہو گی۔
ترجمان نادرا کے مطابق حکومت کی زیرِ قیادت ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل پر شہریوں کا اعتماد مضبوط ہو گا، نادرا اتھارٹی بورڈ نے یہ قواعد وزارتِ قانون کی منظوری کے بعد جاری کیے ہیں۔
Pages:
[1]