slotcosino Publish time 2025-10-17 03:30:10

وزیراعلیٰ کے پی آفس سے قومی پرچم ہٹا دیا گیا، خواجہ آصف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520118_6960977_Khw_asif_updates.jpg

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنے دفتر میں پاکستان کے پرچم کی جگہ تحریک انصاف کے پرچم کو دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی فوج کی قیادت کے خلاف بیان دیتی ہے، شہداء کے جنازے نہیں پڑھتی، دہشت گردی کی مذمت کرنے سے گریز کرتی ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ قومی پالیسیاں ان کی مرضی کے مطابق نہ ہوں تو کیا وفاق پہ حملہ آور ہوں گے؟ کیا یہ حب الوطنی ہے؟ وطن سے محبت اقدار سے مشروط ہے؟
Pages: [1]
View full version: وزیراعلیٰ کے پی آفس سے قومی پرچم ہٹا دیا گیا، خواجہ آصف