slotcosino Publish time 2025-10-10 10:24:05

مکہ مکرمہ میں نکاح کا فیصلہ کس کا تھا؟ گوہر رشید نے بتادیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-03/1515988_2812803_%D8%B7%D8%B7ggv%D8%B7_updates.jpg
— اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید نے بتادیا کہ مقدس شہر مکہ مکرمہ میں نکاح کرنے کا فیصلہ کس کا تھا۔

حال ہی میں اداکار نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ ہم دونوں کی یہ دیرینہ خواہش تھی کہ جب کبھی ہم شادی کریں تو مکہ مکرمہ میں کریں۔








انہوں نے کہا کہ یہ ہم دونوں کی انفرادی خواہش تھی کہ ہم مکہ میں شادی کریں اور یہ آج سے نہیں بلکہ کئی برسوں پرانی خواہش تھی۔ میرا ارادہ تھا کہ میں جب بھی شادی کروں تو مکہ میں کروں اور کبریٰ کا بھی یہی ارادہ تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-02-19/1443333_034321_updates.jpg
مسجد الحرام میں کبریٰ اور گوہر کے نکاح کی ویڈیو سامنے آ گئی

نئی نویلی دلہن پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے نکاح کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کر دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ جب ہم دونوں نے آپس میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو یہ بالکل کنفرم تھا کہ ہم مکہ میں ہی شادی کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں گوہر رشید اور کبریٰ خان نے اچانک منگنی کا اعلان کر کے اپنے مداحوں کو حیران کردیا تھا اور بعدازاں مکہ مکرمہ سے ان کے نکاح و رخصتی کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی تھیں۔
Pages: [1]
View full version: مکہ مکرمہ میں نکاح کا فیصلہ کس کا تھا؟ گوہر رشید نے بتادیا