slotcosino Publish time 2025-10-10 10:24:07

بھارت کا آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کو بھی سیاست زدہ کرنے کا منصوبہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-01/1515356_995517_05_updates.jpg—فائل فوٹو

بھارت نے ایشیا کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ورلڈ کپ کو بھی سیاست زدہ کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ایشیا کپ میں شروع ہونے والا سلسلہ ویمن ورلڈ کپ میں بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ویمن ورلڈ کپ میں جو چیز تبدیل ہوگی وہ صرف جنس ہو گی، یعنی مردوں کے بعد اب خواتین کے مقابلے میں بھی وہی سلسلہ چلے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-01/1515356_2348933_05-01_updates.jpg

بھارتی صحافی نے مزید لکھا کہ ویمن ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ میں وہی ہوگا جو ایشیا کپ میں ہوا۔

بوریا مجمدار نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ویمن ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے موقع پر کھلاڑی ہاتھ نہیں ملائیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-29/1514525_015927_updates.jpg
بھارتی ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار، اختتامی تقریب ٹرافی دیے بغیر ختم

بھارتی کرکٹ ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں، ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یاد رہے کہ بھارت نے حال ہی میں ہونے والے ایشیا کپ کو بھی سیاست زدہ کرنے کی کوشش کی، بھارتی کھلاڑیوں نے کسی بھی میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملائے تھے اور پھر ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کپتان نے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی بھی وصول نہیں کی تھی۔

واضح رہے کہ ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: بھارت کا آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کو بھی سیاست زدہ کرنے کا منصوبہ