slotcosino Publish time 2025-10-10 10:24:07

ہنڈوراس: 21 سالہ ٹک ٹاکر جینیفر نکول ریواس اپنے گھر میں مردہ پائی گئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-03/1516018_7844197_tik_updates.jpgفوٹو: امریکی میڈیا

وسطی امریکا کے ملک ہنڈوراس کی 21 سالہ ٹک ٹاک اسٹار اور ٹی وی میزبان جینیفر نکول ریواس اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔

ٹک ٹاکر کی لاش یکم اکتوبر 2025 کو ہنڈوراس کے دارالحکومتٹیگوسی گالپا میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق نوجوان جینیفر نکول نے آن لائن اور ٹی وی دونوں پلیٹ فارمز پر اپنی منفرد شناخت قائم کی تھی۔ وہ چینل سی ایچ ٹی وی پر جلوہ گر ہوئیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی بڑی فین فالوئنگ تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-06/1498170_081028_updates.jpg
امریکا: آئرلینڈ کی فیشن ڈیزائنر کشتی میں مردہ پائی گئی

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ فیشن ڈیزائنر کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی، جو کاؤنٹی میڈیکل ایگزامنر کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جنیفر نکول کے ٹک ٹاک پر ایک لاکھ سے زائد فالوورز تھے جبکہ انسٹاگرام پر 16 ہزار مداح ان کی خوشگوار پوسٹس کے منتظر رہتے تھے۔

ٹک ٹاکر کے مداحوں اور ساتھی تخلیق کاروں نے سوشل میڈیا پر غم و افسوس کا اظہار کیا اور دعاؤں کے پیغامات بھیجے۔

اپنی موت سے صرف ایک دن پہلے جینیفر نے انسٹاگرام پر پکل بال کورٹ کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ وہ کھیل کی تیاری کر رہی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-02-27/1446174_054927_updates.jpg
آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار اور اہلیہ گھر میں مردہ پائے گئے

پولیس کا کہنا ہے کہ 95 سالہ اداکار ہیک مین اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ان کا پالتو کتا بھی مردہ پایا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مقامی میڈیا کے مطابق جینیفر نکول مرگی کے مرض میں مبتلا تھیں اور اس سلسلے میں ادویات بھی لے رہی تھیں۔شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی موت مرگی کے دورے کے باعث ہوئی، پولیس نے ابتدائی طور پر خاتون کی موت کو طبعی قرار دیا ہے۔

ان کے اہلِ خانہ نے اس سانحے پر صبر کی درخواست کرتے ہوئے نجی زندگی کے احترام کی اپیل کی ہے۔
Pages: [1]
View full version: ہنڈوراس: 21 سالہ ٹک ٹاکر جینیفر نکول ریواس اپنے گھر میں مردہ پائی گئی