slotcosino Publish time 2025-10-10 10:24:08

فاطمہ بھٹو نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو دھوکہ قرار دیدیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-30/1515080_1301408_5_updates.jpg— فائل فوٹو

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی و مصنفہ فاطمہ بھٹو نے مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کے لیے پیش کیے جانے والے دو ریاستی حل کو دھوکہ قرار دے دیا۔

فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر لکھا ’پاکستانی عوام دو ریاستی حل کے نام پر ہتھیار ڈالنا کبھی قبول نہیں کریں گے کیونکہ ریاست صرف ایک ہی ہے اور وہ فلسطین ہے جس پر نسل کشی کرنے والے ادارے اسرائیل کا قبضہ ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا ’اسرائیل کے ہاتھوں ہمارے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے براہ راست نشر ہونے والے ہولوکاسٹ کے دوران حالات کو معمول پر لانے کی بات کرنا ایک دھوکہ ہے‘۔https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-03-16/1451524_054001_updates.jpg
میرے بھائی جو بھی راستہ اختیار کرینگے، میری حمایت حاصل ہوگی، فاطمہ بھٹو

کراچیپاکستانی سیاسی خاندان سے وابستہ لیکن سیاست... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

فاطمہ بھٹو نے لکھا ’پاکستان کیوں وجود میں آیا؟ یہ ریاست مسلمانوں کی حفاظت کے لیے ہے تو اس ریاست کو اپنا کام کرنا چاہیے‘۔

اُنہوں نے یہ بھی لکھا ’میرا پاسپورٹ مجھے اسرائیل میں داخل ہونے سے منع کرتا ہے کیونکہ میں جس پاکستان سے تعلق رکھتی ہوں اس پر فلسطینی عوام کی ذمہ داری ہے اور اگر ہم اس اخلاقی اور مقدس فریضے کو ترک کر دیں تو یہ شرمندگی اور رسوائی ہے‘۔
Pages: [1]
View full version: فاطمہ بھٹو نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو دھوکہ قرار دیدیا