جنوبی افریقا کی ٹیم کو دورہ پاکستان میں وی وی آئی پی سیکیورٹی دینے کا فیصلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-01/1515363_4793136_%DA%BE%DA%AF%D8%B7fc_updates.jpg— فائل فوٹو
وفاقی حکومت نے جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے موقع پر وی وی آئی پی سیکیورٹی فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ، پنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ، پنجاب رینجرز اور لاہور و راولپنڈی پولیس کو اس سلسلے میں مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر جنوبی افریقا کی ٹیم کو وی وی آئی پی سیکیورٹی دینے کی منظوری دی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-30/1515057_103232_updates.jpg
جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان
آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وفاقی حکومت کی جانب سے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس ہائی پروفائل سیریز کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم کا دورہ پاکستان 7 اکتوبر سے 9 نومبر 2025 تک شیڈول ہے۔
Pages:
[1]