جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518179_3339728_sa_updates.jpgفائل فوٹوجنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور اور دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر پہلے ٹیسٹ میچ میں 2 ریگولر فاسٹ بولرز اور 2 اسپنرز کو کھلانے پر غور کیا جارہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517820_084748_updates.jpg
پاکستان جنوبی افریقہ سیریز کی نشریاتی تفصیلات جاری
جنوبی افریقا کے سابق کپتان شان پولک، سابق پاکستانی کپتان عامر سہیل، رمیز راجہ، وقار یونس اور ٹیسٹ کرکٹر بازید خان پینل میں شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ پلئینگ الیون کے لیے عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، شاہین آفریدی، نعمان علی اور خرم شہزاد کے ناموں پر غور جاری ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بدھ کو دو حصوں میں لاہور پہنچ گئی تھی۔
Pages:
[1]