slotcosino Publish time 2025-10-10 11:03:08

اسلام آباد: مذہبی تنظیم کے احتجاج کے اعلان کے پیشِ نظر داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518187_6547549_isb_updates.jpgفائل فوٹو

اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے احتجاج کے اعلان کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے۔

مذہبی جماعت نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موبائل ڈیٹا سروس بھی متاثر ہونے کے سبب شہریوں کو انٹرنیٹ کے استعمال میں مسائل کا سامنا ہے۔

علاوہ ازیں راولپنڈی کے بیشتر نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی بھی دے دی گئی ہے۔
Pages: [1]
View full version: اسلام آباد: مذہبی تنظیم کے احتجاج کے اعلان کے پیشِ نظر داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے