ملالہ فنڈ کا غزہ میں کام کرنے والی تنظیم کو ایک لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-26/1513842_752430_04_updates.jpg—فائل فوٹونوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کے ادارے ملالہ فنڈ نے غزہ میں کام کرنے والی تنظیم کو ایک لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے ملالہ فنڈ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فنڈنگ سے ان بچوں کو مدد ملے گی جن کی تعلیم اور دیگر اہم سروسز تک رسائی متاثر ہوئی۔ انٹرنیشنل نیٹ ورک فار ایڈ، ریلیف اینڈ اسسٹینس کو خدمات جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ملالہ فنڈ 2023 سے غزہ میں بچوں کے لیے انتہائی ضروری خدمات کی فراہمی میں مدد کر رہا ہے۔ ملالہ فنڈ فلسطینیوں کی مدد کرنے والی تنظیموں کو 7 لاکھ ڈالر امداد دے چکا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-10-02/1396733_032518_updates.jpg
ملالہ کا غزہ متاثرین کیلئے ہنگامی امدادی فنڈ کا اعلان
انسانی حقوق کی علم بردار اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے غزہ کے متاثرین کے لیے ہنگامی امدادی فنڈ کا اعلان کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ملالہ فنڈ 2023 سے انیرا، فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ، انروا، انارا، راوا اور کائنڈریو ایس اے کو گرانٹس دے چکا ہے۔
ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ہمیں نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ جاری رکھنا چاہیے، اسرائیل پر محاصرہ ختم، سرحدیں کھولنے اور مستقل جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلسطینی بچے بہتر مسقبل اور ہماری مدد کے مستحق ہیں۔
Pages:
[1]