مسلح افواج نے بھارتی سرپرست خوارج کے نیٹ ورک کو توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، صدر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518194_699495_isrp_updates.jpgفائل فوٹوصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اس حوالے سے صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب اور دیگر شہداء کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1517980_011938_updates.jpg
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 30 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج جہنم واصل
آئی ایس پی آر کے مطابق ان کامیاب آپریشنز میں دہشتگردوں کے مرکزی سہولت کاروں کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی سرپرست خوارج کے نیٹ ورک کو توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، دہشت گردی کے خلاف مسلسل کامیابیاں ہمارے عزم کی عکاس ہیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کر کے تاریخ رقم کی۔
Pages:
[1]