لاہور میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں فوری طور پر چھٹی دے دی گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518195_5807268_lhr_updates.jpgفائل فوٹولاہور میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں فوری طور پر چھٹی دے دی گئی.
سی ای او ایجوکیشن لاہور کے مطابق اسکولوں کی جانب سے والدین کو آگاہ کیا جارہا ہے، راستوں کی بندش کی وجہ سے چھٹی دی گئی ہے۔
اس سے قبل راولپنڈی کے بیشتر نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی بھی دے دی گئی تھی۔
دوسری جانب اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے احتجاج کے اعلان کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518187_104631_updates.jpg
اسلام آباد: مذہبی تنظیم کے احتجاج کے اعلان کے پیشِ نظر داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے
اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
مذہبی جماعت نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
موبائل ڈیٹا سروس بھی متاثر ہونے کے سبب شہریوں کو انٹرنیٹ کے استعمال میں مسائل کا سامنا ہے۔
Pages:
[1]