slotcosino Publish time 2025-10-10 11:48:01

گوگل نے پاکستان میں اے آئی پلس پلان متعارف کرا دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-24/1513149_4252412_4_updates.jpg
فائل فوٹو

گوگل نے آج پاکستان میں اے آئی پلس (Google AI Plus) پلان متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

نیا پلان صارفین کو گوگل اے آئی کے ذریعے مزید کام کرنے اور بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ نیا پلان لوگوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے میں طاقتور AI ٹولز تک اضافی رسائی فراہم کرتا ہے اور یہ سب نہایت باکفایت قیمت پر دستیاب ہے۔

گوگل اے آئی پلس پلان کے تحت پاکستان میں صارفین درج ذیل فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

جیمنائی ایپ میں امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ یعنی Nano Banana کے لیے زیادہ گنجائش ہے، اس سے جیمنائی 2.5 پرو تک مزید رسائی ہوگی، جو پیچیدہ سوالات کے لیے گوگل کا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل ہے، ویڈیو جنریشن ماڈل Veo 3 Fast تک بھی رسائی ممکن ہوسکے گی جو جیمنائی، Whisk اور Flow میں دستیاب ہے، جی میل، ڈاکس، شیٹس اور دیگر گوگل سروسز میں جیمنائی کا انضمام ہوگا، فوٹوز، ڈرائیو اور جی میل میں 200 جی بی اسٹوریج کی سہولت موجود ہوگی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-27/1504502_121845_updates.jpg
گوگل نے پاکستان میں AI موڈ متعارف کروا دیا

اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک ہی وقت میں کئی سوالات کر سکتے ہیں اور ان کے جوابات تفصیل سے حاصل کر سکتے ہیں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اے آئی پلس سے متعلق گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ڈیجیٹل منظر نامہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور ہمیں پاکستانیوں کی تخلیقی صلاحیتوں نے متاثر کیا ہے جو انہوں نے اے آئی ٹولز کو اپنانے میں دکھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوگل اے آئی پلس کی صورت میں ہم ان ٹولز کو ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لیے قابل رسائی بنا رہے ہیں، یہ پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کا بنیادی حصہ ہے تاکہ ہر شخص اپنی تخلیقی صلاحیت اور سیکھنے کے عمل کو اے آئی کے ذریعے بہتر بنا سکے۔

اس کے علاوہ صارفین اپنے خاندان کے پانچ دیگر افراد کے ساتھ بھی ورک اسپیس میں جیمنائی سے لے کر 200 جی بی اسٹوریج تک تمام فوائد شیئر کرسکتے ہیں، اس طرح ہر فرد ایک ہی پلان کے تحت بہتر گوگل کا تجربہ حاصل کرسکتا ہے۔

گوگل اے آئی پلس آج سے پاکستان میں 1400 روپے ماہانہ پر دستیاب ہے، محدود مدت کے لیے پہلی مرتبہ سبسکرائب کرانے والے صارفین کو ابتدائی چھ ماہ کے لیے 50 فیصد رعایت دی جائے گی، گوگل اے آئی پلس کے بارے میں مزید معلومات بھی دستیاب ہیں۔
Pages: [1]
View full version: گوگل نے پاکستان میں اے آئی پلس پلان متعارف کرا دیا