7 سالہ بچے کے معدے سے بال، گھاس اور جوتے کے تسمے کا گچھا نکال لیا گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-22/1512488_6942283_10_updates.jpgتصاویر:بھارتی میڈیا
بھارت کے شہر احمدآباد کے ڈاکٹروں نے ایک نایاب اور پیچیدہ آپریشن کے دوران 7 سالہ بچے کے معدے اور آنتوں سے بالوں، گھاس اور جوتے کے تسمے کا بڑا گچھا (Trichobezoar) کامیابی کے ساتھ نکال لیا۔
تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام کے رہائشی بچے کو دو ماہ سے شدید پیٹ درد، قے اور تیزی سے وزن کم ہونے کی شکایت تھی، مدھیہ پردیش کے ایک نجی اسپتال میں علاج کے باوجود حالت بہتر نہ ہوئی تو اسے سول اسپتال احمدآباد منتقل کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-01/1476753_104515_updates.jpg
14 سالہ لڑکی کے معدے سے دنیا کا سب سے لمبا بالوں کا گچھا نکال لیا گیا
یہ بالوں کا گچھا جسے طبی اصطلاح میں ٹریچو بیزوآر کہا جاتا ہے اب تک کا دنیا کا سب سے لمبا گچھا قرار دیا جا رہا ہے اور اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اسپتال میں سی ٹی اسکین اور اینڈوسکوپی میں بچے کے معدے اور آنتوں میں ایک غیر معمولی گچھے کی نشاندہی ہوئی، بعد ازاں ڈاکٹرز کی ٹیم نے ایکسپلوریٹری لیپروٹومی کے ذریعے یہ گچھا نکالا۔
آپریشن کے بعد شبھم کو 6 روز تک کھانے پینے سے روکا گیا، ساتویں دن ڈائی ٹیسٹ کے ذریعے کامیاب سرجری کی تصدیق ہوئی، ماہرِ نفسیات نے بھی بچے رہنمائی کی تاکہ اس عادت کو روکا جا سکے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-20/1502381_030748_updates.jpg
چین میں 15 سالہ لڑکی کے معدے سے 2 کلو بالوں کا گچھا نکال لیا گیا
ماہرین کے مطابق یہ بیماری Trichophagia کہلاتی ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سول اسپتال احمدآباد کے ڈاکٹر نے بتایا کہ بچوں میں ٹریچوبیزوآرTRICHOBEZOAR انتہائی نایاب ہے۔
اس کی شرح صرف 0.3 سے 0.5 فیصد تک ہے، والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں میں غیر معمولی عادات یا چیزیں کھانے کے رجحان پر نظر رکھیں تاکہ زندگی کو خطرے میں ڈالنے والی ایسی کیفیت سے بچا جا سکے۔
Pages:
[1]