ارجنٹینا میں نیا ڈائنوسار دریافت، منہ سے مگرمچھ کی ہڈی برآمد
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-24/1513170_3837715_9_updates.jpgفائل فوٹو
ارجنٹینا کے سائنس دانوں نے ایک ایسے ڈائنوسار کی دریافت کا اعلان کیا ہے جس کے منہ سے قدیم مگرمچھ کی ہڈی ملی ہے، ماہرین کے مطابق یہ ڈائنوسار ایک نایاب گروہ میگا ریپٹورینز سے تعلق رکھتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق یہ دریافت پٹاگونیا کی چٹانوں میں ہوئی ہے، جہاں محققین کو ڈائنوسار کی کھوپڑی، بازو، ٹانگ اور دم کی ہڈیاں ملی ہیں۔
نئے ڈائنوسار کو جواکوئن ریپٹر کاسالی کا نام دیا گیا ہے، ماہرین کے مطابق یہ تقریباً 6 کروڑ 60 لاکھ سے 7 کروڑ سال پہلے رہتا تھا، اس کی لمبائی تقریباً 23 فٹ تھی اور تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مرنے کے وقت اس کی عمر کم از کم 19 سال تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-28/1504862_022202_updates.jpg
مراکش میں انوکھے ڈائنوسار کا فوسل دریافت
یہ ڈائنوسار تقریباً 13 فٹ لمبا اور ایک سے دو ٹن وزنی تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے منہ کے قریب قدیم مگرمچھ کی ٹانگ کی ہڈی ملی ہے، جو ماہرین کے مطابق اس کی خوراک کے بارے میں نئی معلومات فراہم کرسکتی ہے۔
تحقیقی ٹیم کے مطابق میگا ریپٹورینز کی باقیات جنوبی امریکا، آسٹریلیا اور ایشیا کے کچھ حصوں میں ملی ہیں، ان کی خاص پہچان لمبی کھوپڑی، بڑے اور طاقتور پنجے تھے۔
Pages:
[1]