slotcosino Publish time 2025-10-10 11:48:04

ایشوریا اور ابھیشیک کا گوگل اور یوٹیوب کو 4 کروڑ کا قانونی نوٹس

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-03/1515929_721784_mn%DA%BE%D8%A8_updates.jpg
— فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کے شوہر و اداکار ابھیشیک بچن نے سرچ انجن گوگل اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ جوڑی نے نئی دہلی ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ڈیپ فیک و جعلی ویڈیوز کی بنیاد پر تقریباً 4 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اداکاروں نے اپنی درخواست میں یوٹیوب پر موجود ان ویڈیوز کے سیکڑوں لنکس اور اسکرین شاٹس پیش کرتے ہوئے ان ویڈیوز کے خلاف مستقل پابندی عائد کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-11/1509153_090512_updates.jpg
ایشوریا رائے کی بڑی کامیابی، عدالت نے شخصی حقوق کے تحفظ کو تسلیم کرلیا

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے اور دہلی ہائیکورٹ نے انکی پرسنالٹی رائٹس کو تحفظ فراہم کیا ہے۔ اس حوالے سے دہلی ہائیکورٹ نے آبزرویش میں کہا کسی شخص کی ذاتی خصوصیات کا غیر مجاز استعمال نہ صرف اس کے حق رازداری کی خلاف ورزی ہے بلکہ باعزت زندگی گزارنے کے حق کو بھی مجروح کرتا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اداکاروں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ مواد ناصرف ہماری ساکھ کو نقصان پہنچانے کا باعث ہے بلکہ ہمارے چہروں اور آوازوں کا استعمال ہمارے شخصی و تخلیقی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے گوگل کے وکیل سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے اگلی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔
Pages: [1]
View full version: ایشوریا اور ابھیشیک کا گوگل اور یوٹیوب کو 4 کروڑ کا قانونی نوٹس