slotcosino Publish time 2025-10-17 16:30:20

امریکا ہمارے جہازوں پر حملہ کر رہا ہے، اقوام متحدہ نوٹس لے: وینزویلا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-17/1520287_409783_UN-Ambassador-from-Venezuela-Samuel-Moncada_updates.jpg   اقوام متحدہ میں وینزویلا کے سفیر سیمیول مونوکیڈا—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

وینزویلا کے اقوام متحدہ میں سفیر نے کہا کہ امریکا ہمارے جہازوں پر حملے کر رہا ہے، اقوام متحدہ نوٹس لے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں وینزویلا کے سفیر سیمیول مونوکیڈا نے امریکا ہمارے ساحلوں پر موجود جہازوں پر غیر قانونی طور پر حملہ کرکے ہمارے خودمختاری اور سلامتی پر اثر اندازہو رہا ہے۔

سیمیول مونوکیڈا نے بتایا کہ امریکی حملوں میں اب تک ہمارے 27 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-04/1507065_125110_updates.jpg
امریکا نے ہماری کشتی پر حملہ کر کے 11 افراد کو قتل کیا: وزینزویلا

وینزویلا کے وزیرِداخلہ نے کہا کہ امریکی فورسز نے ہماری اسپیڈ بوٹ پر حملہ کر کے11 افراد کو مار ڈالا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اِن غیر قانونی حملوں کی تحقیقات کرائے اور بیان جاری کرے کہ جس میں وینزویلا سمیت تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سلامیت کے احترام کی توثیق کی جائے۔

دوسری جانب امریکی فوج کے جانب سے بتایا گیا کہ اُن کی جانب سے مبینہ طور پر منشیات لے جانے والی ایک اور کشتی پر کیریبین میں حملہ کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-03/1515965_010426_updates.jpg
وینزویلا کی حکومت نے ایف-35 طیاروں کی تعیناتی پر امریکا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

وینزویلا کے وزیرِ دفاع نے امریکی سیکریٹری دفاع پر تنقید کرتے ہوئے انہیں جنگجوانہ اور سنسنی خیزی کا متلاشی قرار دے دیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی فوج میں کیریبین کے علاقے میں ایک اور پیش رفت ہوئی ہے جس میں کیریبین میں امریکی بحریہ کی سدرن کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل ایل وِن ہوزلی نے 2 سال قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے اپنے استعفے میں بتایا کہ وہ 12 دسمبر 2025ء کو امریکی بحریہ میں اپنی خدمات سے دستبردار ہوجائیں گے۔

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایڈمرل ایل وِن ہوزلی کے فیصلے کو سراہا ہے۔
Pages: [1]
View full version: امریکا ہمارے جہازوں پر حملہ کر رہا ہے، اقوام متحدہ نوٹس لے: وینزویلا