slotcosino Publish time 2025-10-10 12:21:05

آشا بھوسلے کے شخصی حقوق تسلیم، آواز اور شخصیت کے غیر مجاز استعمال پر پابندی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-02/1515729_2271063_ashah_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا

بمبئی ہائی کورٹ نے بھارت کی شہرت یافتہ گلوکارہ آشا بھوسلے کی آواز اور شخصیت کے غیر مجاز استعمال سے تحفظ فراہم کرتے ہوئے ان کے شخصی حقوق کو تسلیم کیا ہے۔

اس حوالے سے بمبئی ہائی کورٹ نے معروف پلے بیک سنگر آشا بھوسلے کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) پلیٹ فارمز، ای کامرس ویب سائٹس اور دیگر فریقین کی جانب سے ان کی شناخت کے غیر مجاز استعمال سے تحفظ فراہم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق، ان کی آواز، تصویر یا مشابہت کو ان کی واضح اجازت کے بغیر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت کے یہ احکامات جاری کرنے والے جسٹس عارف ایس ڈاکٹرنے نوٹ کیا کہ کسی مشہور شخصیت کی ذاتی خصوصیات جیسے ان کا نام، آواز، تصاویر یا مشابہت بغیر ان کی اجازت کے استعمال کرنا بظاہر ان کی شخصی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

آشا بھوسلے نے انکی شخصیت اور آواز کے غیر مجاز استعمال کی شکایات کے بعد عدالت سے رجوع کیا تھا۔ نامزد فریقین میں کئی اہم عالمی ادارے اور ایک آزاد آرٹسٹ شامل تھا۔
Pages: [1]
View full version: آشا بھوسلے کے شخصی حقوق تسلیم، آواز اور شخصیت کے غیر مجاز استعمال پر پابندی