slotcosino Publish time 2025-10-10 12:21:08

چاند پر خلاباز کب تک بھیجے جائیں گے؟ ناسا نے بتا دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-24/1513134_6598892_4_updates.jpgفوٹو بشکریہ رائٹرز

نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کا کہنا ہے کہ 2026ء کے آغاز تک چاند کے مدار میں خلاباز بھیجے گا۔

مختلف وجوہات کے باعث ناسا کے انسان بردار مشن آرٹیمس 2 میں تاخیر ہوئی جو کہ 3 امریکی اور ایک کینیڈین خلاباز پر مشتمل ہے اور ادارے نے اب اپنے اس مشن کو اگلے سال اپریل تک چاند پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ناسا کے ایک آفیسر لکیشا ہاکنز نے منگل کو ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم اپنے اس عزم کو برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-08-22/1382782_100259_updates.jpg
چاند کے قطبِ جنوبی پر قدیم سمندر دریافت

چاند کے قطبِ جنوبی پر سائنسدانوں نے ایک قدیم سمندر دریافت کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یہ نصف صدی سے زائد عرصے میں چاند کے گرد چکر لگانے والا پہلا انسان بردار مشن ہوگا لیکن یہ مشن چاند پر اترے گا نہیں کیونکہ چاند پر اترنے کے لیے آرٹیمس 3 کو بھیجا جائے گا۔

ناسا کا آرٹیمس پروگرام انسانوں کو چاند پر واپس بھیجنے کی امید رکھتا ہے۔

دوسری جانب، چین بھی اسی کوشش کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور 2030ء تکاپنے پہلے انسان بردار مشن کو چاند پر بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دور میں ان انتظامیہ بھی ناسا پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ چین سے پہلے چاند پر اپنا مشن بھیجنے کی کوششوں کو تیز کیا جائے۔
Pages: [1]
View full version: چاند پر خلاباز کب تک بھیجے جائیں گے؟ ناسا نے بتا دیا