slotcosino Publish time 2025-10-17 18:27:12

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کوئی فون کال نہیں ہوئی: بھارت کی تردید

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-17/1520320_6398522_News8_updates.jpg---فائل فوٹو

بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مودی اور روسی تیل سے متعلق کیے گئے دعوے کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے اپنے تفصیلی مؤقف میں کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان کوئی فون کال نہیں ہوئی۔

بھارت کا کہنا ہے کہ روسی تیل سے متعلق ٹرمپ اور مودی میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520030_124220_updates.jpg
’روسی تیل بھارتی معیشت کیلئے اہم ہے،‘ موسکو کا ٹرمپ کے دعوے پر ردِعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نرینڈر مودی نے اِنہیں روسی تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کروائی ہے جس پر بھارت کے بعد موسکو سے بھی مؤقف سامنے آ گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا ہے ٹیلی فونک بات چیت کے بارے میں، میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ نریندر مودی نےحالیہ ٹیلی فونک گفتگو میں اِنہیں یقین دلایا ہے کہ بھارت روس سے تیل کی خریداری بند کر دے گا۔
Pages: [1]
View full version: بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کوئی فون کال نہیں ہوئی: بھارت کی تردید