میری بیٹیاں میری زندگی کی برکت ہیں:منیب بٹ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518189_715689_4_updates.jpgفائل فوٹو
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کے دوران اپنی بیٹیوں کے بارے میں دل چھو لینے والی باتیں کیں۔
ان کی اہلیہ ایمن خان بھی پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، ان کی بیٹیوں کی تصویریں اور ویڈیوز اکثر ان کے سوشل میڈیا اور وی لاگز میں نظر آتی ہیں، منیب بٹ نے حال ہی میں اپنی تیسری بیٹی نیمل بٹ کی پیدائش کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔
اداکار نے ایک شو میں گفتگو کے دوران بتایا کہ میری بیٹیاں میرے لیے اللّٰہ کی سب سے بڑی نعمت ہیں، ہر بیٹی کی پیدائش کے ساتھ میری زندگی میں برکت اور کامیابی بڑھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-27/1504526_020318_updates.jpg
منیب بٹ اور ایمن خان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف و خوبرو جوڑی اداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
منیب نے بتایا کہ میری بیٹیوں نے میری زندگی بدل دی ہے، ہر بیٹی کے آنے کے بعد اللّٰہ نے مجھے ترقی دی، مالی طور پر بھی اور کام کے میدان میں بھی، میرے تمام بڑے پروجیکٹس انہی سالوں میں ہٹ ہوئے جب میری بیٹیاں پیدا ہوئیں۔
اداکار کے یہ جذباتی الفاظ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے اور مداحوں نے ان کے بیٹیوں سے بے پناہ پیار کو خوب سراہا۔
Pages:
[1]