جامعہ کراچی کی بس کے نیچے آکر طالبہ کی موت، غلطی کس کی؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518201_5497679_vg%DA%86%D9%81cx_updates.jpg— فائل فوٹو
جامعہ کراچی میں سماجی بہبود سال دوئم کی طالبہ انیقہ سعید شعبہ ریاضیات کے سامنے پوائنٹ سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غلطی سے اس وقت پیش آیا جب طالبہ پوائنٹ سے اُتر رہی تھی تو ڈرایئور نے اچانک پوائنٹ چلا دیا، جس سے وہ گر کر بس کے ٹائروں کے نیچے آگئی۔
وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے شعبہ ٹرانسپورٹ کو حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جبکہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو معطل کردیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518197_114205_updates.jpg
جامعہ کراچی کی بس کی زد میں آکر طالبہ جاں بحق، اترتے ہوئے حادثہ ہوا
پولیس کے مطابق طالبہ جامعہ کراچی کی بس میں سوار تھی، اترتے ہوئے حادثہ ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے جاں بحق طالبہ کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے والدین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ جامعہ کراچی کے پاس 1980 تا 2000 ماڈل کی بسیں موجود ہیں، جس کے دروازے چلنے کے دوران بھی کھلے رہتے ہیں۔ 45 ہزار طلبہ کے لیے جامعہ کے پاس صرف 30 بسیں ہیں۔
Pages:
[1]