حکومت کا کوچ سلمان بٹ پر پابندی کا نوٹس، اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-17/1520348_6769451_13_updates.jpgفائل فوٹووفاقی حکومت نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے اولمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد کی گئی تاحیات پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح پر انکوائری کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کو فوری اور جامع انکوائری کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، جب کہ انکوائری میں ایتھلیٹکس فیڈریشن کے متنازع فیصلے کی وجوہات اور محرکات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518290_111622_updates.jpg
ارشد ندیم کے کوچ نے خراب کارکردگی پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کو جواب جمع کرا دیا
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کو جواب جمع کرا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس بی کو انکوائری رپورٹ مکمل ہونے کے بعد وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کو آگاہ کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے حال ہی میں کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد کی تھی، تاہم سلمان بٹ نے اس فیصلے کو بے بنیاد اور انتقامی کارروائی قرار دیا تھا۔
سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ وہ تمام الزامات کے باوجود ایتھلیٹ ارشد ندیم کی رہنمائی جاری رکھیں گے۔
Pages:
[1]