اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-17/1520376_7634966_eq_updates.jpgاسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد، چترال، سوات اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے مخلتف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پشاور، گلگت اور ایبٹ آباد کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سوات اور مالا کنڈ کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 120 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان ہے۔
دوسری جانبجرمن ریسرچ سینٹر کا کہنا ہے کہ افغانستان تاجکستان سرحد پر زلزلہآیا، جس کی شدت5.6 ریکارڈ کی گئی۔
Pages:
[1]