امریکا میں دنیا کا سب سے وزنی آڑو، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-21/1512237_2856524_15_updates.jpgتصویر:گنیزورلڈریکارڈز
امریکی ریاست ورجینیا کے ایک باغ نے دنیا کا سب سے وزنی آڑو اگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
کروزے کے علاقے میں واقع چائلز پیچ آرچرڈ (Chiles Peach Orchard) میں رواں ماہ کے آغاز میں ایک ایسا دیوہیکل آڑو توڑا گیا جس کا وزن 1.83 پاؤنڈ (یعنی تقریباً 830 گرام) نکلا، اس سے قبل ریکارڈ 1.8 پاؤنڈ وزنی آڑو کے پاس تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-19/1511581_015539_updates.jpg
آسٹرین شہری نے خود کو آگ لگا کر گاڑی کھینچنے کا ریکارڈ بنا ڈالا
جوزف ٹوڈٹلنگ نے یہ حیران کن کارنامہ ویانا میں سرانجام دیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
باغ کے مالک ہنری چائلز نے مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے خاص طور پر دنیا کا سب سے بڑا آڑو اگانے کی کوشش نہیں کی تھی، بس اتفاق سے اس سال موسم اچھا رہا اور ایک غیر معمولی طور پر بڑا آڑو اگ گیا۔
یہ آڑو ایک مخصوص قسم PF-27A سے تعلق رکھتا ہے، جسے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بھیجا گیا اور ادارے نے تصدیق کے بعد اسے باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے وزنی آڑو قرار دیا۔
Pages:
[1]