شہر میں پولیو ویکسین سےانکار کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے: کمشنر کراچی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517276_8683372_commissionerKhi-hasanNaqvi_updates.jpgکمشنر کراچی سید حسن نقوی—فائل فوٹوکمشنر کراچی سید حسن نقوی کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں پولیو ویکسین سے انکار کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
یہ بات انہوں نے انسدادِ پولیو کے قطرے پلانے پر آمادہ کرنے کے لیے والدین سے رابطہ مہم کے دوران کہی ہے۔
اس موقع پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کلفٹن کنٹونمنٹ دفتر میں رہائشیوں سے ملاقات کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-22/1503026_050431_updates.jpg
وزیرِ اعلیٰ سندھ کو کمشنر کراچی کی بارشوں سے متعلق رپورٹ پیش
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کمشنر کراچی حسن نقوی نے بارشوں سے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
میڈیا سے گفتگو میں کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ بعض مکین ٹیموں سے تعاون نہیں کرتے، دروازے نہیں کھولتے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ایسے والدین کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے جو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہیں۔
اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوے انہوں نے کہا کہ ان اقدامات میں ایسے والدین کے موبائل فون کی سمز بند کرنا، قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ معطل کرنا شامل ہے تاکہ وہ مواصلاتی اور سفری سہولتوں سے محروم رہیں۔
Pages:
[1]