بھارتی چاول کی قیمتوں میں کمی، یورپ میں پاکستانی چاول کی فروخت میں کم ہونے کا خطرہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-17/1520390_4252818_GAZA-NEW-2_updates.jpgبھارتی چاول کی قیمتوں میں کمی سے یورپین یونین میں پاکستانی چاول کی فروخت میں کمی کا خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سال جرمنی کے شہر کولون میں لگنے والی خوراک کی بڑی نمائش انوگا میں بھارت کے چاول کے تاجروں نے یورپی خریداروں کو پاکستانی تاجروں کے مقابلے میں ڈھائی سو سے لیکر 300 ڈالر تک فی ٹن کم ریٹ دیے ہیں۔ جس سے خریداروں کو فی کنٹینر 6 سے 7 ہزار یورو تک کا فائدہ پہنچتا ہے۔
اس عمل سے یورپ میں پاکستانی چاول کی فروخت میں کمی کا اندیشہ ہے۔ اس کی بنیادی وجوہات پر اگر غور کیا جائے تو بھارتی تاجر امریکی منڈی میں چیلنج کے باعث اب یورپ کی مارکیٹ پر زیادہ فوکس کر رہے ہیں۔
تاکہ وہ نہ صرف اپنے اسٹاکس کی فروخت کو یقینی بنا سکیں بلکہ پاکستان سے یورپی مارکیٹ میں اپنی وہ جگہ بھی واپس حاصل کر سکیں جو یورپ میں بھارتی چاول پر پابندی کے دوران پاکستانی چاول نے لے لی تھی۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-17/1520390_9490910_GAZA-NEW-2_updates.jpg
یورپ میں پاکستانی چاول کے کچھ خریداروں کے مطابق اسی دوران پاکستان سے آنے والی کنسائنمنٹس میں پیسٹیسائڈز کے مسائل میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس سے وقت اور پیسے دونوں کا ضیاع ہوتا ہے اور خاص کر چھوٹے خریدار کو ذہنی کوفت سے گزرنا پڑتا ہے۔
اس کیلئے ضروری ہے کہ نہ صرف پاکستان کے اندر عالمی سطح کی قابل اعتماد ٹیسٹنگ لیب موجود ہوں، بلکہ ملک کے فوڈ سیفٹی کے تمام ادارے ملکر کام کریں اور کھیت سے لیکر مل تک، سپلائی چین میں آنے والے نقائص کا سدباب کریں۔
Pages:
[1]